Saturday, February 22, 2025
Homeایرانبشارالاسد کا اقتدار ختم ہونے سے مزاحمت ختم نہیں ہوگی: ایرانی سپریم...

بشارالاسد کا اقتدار ختم ہونے سے مزاحمت ختم نہیں ہوگی: ایرانی سپریم لیڈر

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں قرار دیا ہے کہ سڈرسئیل اور امریکہ کا یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بشارالاسد کا اقتدار ختم ہو جانے سے مزاحمت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بشارالاسد کے آٹھ دسمبر سے تختہ الٹے جانے کے بعد خامنہ ای کا یہ پہلا باقاعدہ بیان ٹی وی پر کی گئی تقریر کی صورت سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت جو ڈویلپمنٹ شام میں جاری ہیں اور جن جرائم کا شام کے خلاف صہیونیت امریکہ ارتکاب کر رہا ہے یا ان کا کوئی بھی دوسرا اتحادی کر رہا ہے۔ان کی غلط فہمی ہے کہ اس سے مزاحمت ختم جائے گی۔

خیال رہے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آٹھ اکتوبر سے جنگی حالت میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو سخت نقصان اور تباہی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ اسی طرح فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی عوام کا نقصان بھی غیر معمولی ہوا ہے ۔ اب بشارالاسد کا تختہ الٹے جانے سے حزب اللہ کی سپلائن بھی ٹوٹ گئی ہے۔ تاہم علی خامنہ ای نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ مزاحمت کمزور نہیں ہو گی نہ ہی اس سے ایران کمزور ہو گا۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا صہیونی سمجھتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کو محاصرے میں لے کر اسے ختم کر دیں گے ۔لیکن یہ صہیونی نہیں جانتے کہ اسرائیل کو کون محاصرے میں لے کر ختم کر دے گا۔

Latest articles

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

امریکی امداد کی بندش، پاکستان کے گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کیے جانے سے...

حماس کو شیری بیباس کی لاش نہ دینے کی قیمت چکانی پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، حماس سے شیری...

الاسکا ایل این جی منصوبہ، ایشیا کی توانائی مارکیٹ میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا کے درمیان ملاقات کے...

More like this