Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsنیدرلینڈز کی فتح کے بعد بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے باہر ہونے...

نیدرلینڈز کی فتح کے بعد بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے

Published on

پہلے کھیلتے ہوئے نیدرلینڈ مجموعی طور پر 229 رنز بنانے میں کامیاب ہوا جس میں کپتان نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ شراکت کی۔ پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی گیند بازوں نے ہالینڈ کو 5 سے کم کے رن ریٹ تک محدود کیے رکھا اور فیلڈرز نے بھی اچھا مظاہرہ کیا۔

نیدرلینڈ کے 229 کے جواب میں جب بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو نیدرلینڈ کے بولر آرین دت نے 5ویں اوور میں لٹن داس کو 19 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اگلے اوور میں تنزید حسن تمیم بھی آوٹ ہوے۔ ہالینڈ کے بولنگ اٹیک نے اسی لمحے سے میچ کو اپنی گرفت میں لے لیا اور مختلف قسم اور رفتار میں تبدیلی کے ساتھ حملے کرتے رہے، جلد ہی انہوں نے 12ویں اوور میں 45 رنز پر نجم الحسین شانتو کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، کیونکہ بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن نیدرلینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے لیے آسان ہدف ثابت ہوئی، شکیب الحسن اور پھر مشفق الرحیم ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔ ٹیل اینڈرز بھی بنگلہ دیش کی ناکام بیٹنگ لائن میں مدد نہیں کر سکے۔ محمود اللہ ریاض اور مستفیض الرحمان دونوں نے 20 رنز بنائے لیکن جلد ہی باس ڈی لیڈ اور کولن ایکرمین کی بولنگ کا شکار ہو گئے۔ پال وان میکرن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، باس ڈی لیڈ نے 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کی فتح نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھی ٹیبل کے نچلے حصے میں دھکیل دیا، اور بنگلہ دیش کو 6 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے وہ ممکنہ طور پہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

Latest articles

بھارت کا افغانستان سے چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت بڑھانے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان...

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

More like this