Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے...

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کا ٹکٹ جاری

Published on

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کا ٹکٹ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،صادق سنجرانی پی بی 32 سے الیکشن لڑیں گے .

بلوچستان عوامی پارٹی نے این اے 260 سے صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی کو ٹکٹ جاری کر دیا ،پارٹی ٹکٹ کی منظوری پارٹی صدر خالد مگسی نے دی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بھی حاجی میر عثمان بادینی کو باقاعدہ این اے 260 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کی پانچ ڈویژنوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بھی آج پنجاب میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردے گی.

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this