Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsمرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں،جاوید ہاشمی

مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں،جاوید ہاشمی

Published on

مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں،جاوید ہاشمی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج تک کوئی الیکشن دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس صورتحال پر ہم کھڑے ہیں اس میں بہت سی چیزیں واضح ہوچکی ہیں، الیکشن کے بعد بہتری ہوگی یا پھر بربادی سب واضح ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں، میں کہتا ہوں الیکشن کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ حلقے کے لوگ اب براہ راست سوال بھی نہیں کرتے ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر الیکشن کی اپنی دھاندلی ہوتی ہے، آج تک کوئی الیکشن دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے خلاف لوگوں کو آگے آنے نہیں دے گی، میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی ہوتی ہے اسی کی بھینس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت مشکلات کا شکار ہے، جب بانی پی ٹی آئی لاڈلے تھے تو میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا۔

سینئر سیاست دان نے الیکشن سے اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 149 پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اسکی مہم چلاؤں گا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this