Wednesday, July 3, 2024
Top Newsبحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 تارکین وطن...

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 تارکین وطن ہلاک

اردو انٹرنیشنل ( مانٰیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیبیا سے بحیرہ روم کے راستے یورپ کے لیے روانہ ہونے والی کشتی کا راستے میں انجن خراب ہو گیا، جس میں سوار کم سے کم ساٹھ تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ان کی موت پینے کی پانی کی کمی اور بھوک سے ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے ربڑ کی کشتی میں سوار ہو کر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوئے تھے ۔

بچ جانے والے افراد نے امدادی ٹیم کے ارکان کو بتایا کہ وہ کئی روز پہلے لیبیا سے یورپ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ ان کے بقول روانگی کے تین دن بعد کشتی کا انجن خراب ہو گیا، جس کے سبب تارکین وطن بغیر خوراک اور پانی کے کئی دنوں تک سمندر میں بے یار و مددگار پھنسے رہے.

امدادی گروپ کے مطابق اوشین وائکنگ کی ٹیم نے بدھ کو دوربین کے ذریعے کشتی کو دیکھا اور پھر اطالوی کوسٹ گارڈز کی مدد سے امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں.

ریسکیو آپریشن کے دوران 25 تارکین وطن کو بچالیا گیا، جبکہ 60 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا.

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...