Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآصف زرداری بمقابلہ محمود اچکزئی، صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج...

آصف زرداری بمقابلہ محمود اچکزئی، صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی

Published on

spot_img

آصف زرداری بمقابلہ محمود اچکزئی، صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی، سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدرِ مملکت کا انتخاب کرے گا۔

قومی اسمبلی میں پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے.

قانون کے تحت دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی جانب سے صدر مملکت کو منتخب کیا جاتا ہے۔سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین صبح دس سے شام چار بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

الیکشن میں پیپلز پارٹی اور حمایت یافتہ جماعتوں کی جانب سے آصف زرداری صدر کیلئے امیدوار ہیں جبکہ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر کے عہدے کیلئے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔

آئین کے تحت صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے.

ووٹنگ کا عمل صبح دس سے شسام 4 بجے تک جاری رہے گا، ووٹنگ کا وقت مکمل ہونے پر پریزائڈنگ افسر امیدوار یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں بیلٹ بکس کھولے گا اور بیلٹ پیپرز کا معائنہ کرکے غلط ووٹ کو مسترد جبکہ درست ووٹوں کی گنتی کرے گا اور امیدواروں کے حاصل شدہ ووٹ علیحدہ بیگز میں رکھ کر سیل کر دے گا۔

پریزائڈنگ افسر فارم 5 پر نتائج کا اندراج کرے گا اور یہ نتائج ریٹرنگ افسر چیف ا لیکشن کمشنر کو ارسال کردیے جائیں گے ، سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار صدر پاکستان منتخب ہوں گے .

آئین کے تحت صدر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے 5 سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، لیکن وہ اس عہدے پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔

صدارتی انتخابات کے وقت اسلام آباد ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی .

ذرائع کے مطابق چھ سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پاس رکھنے والوں کو ہی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

یاد ریے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محمود خان اچکزئی کی مخصوص نشستوں کا تنازع حل ہونے تک صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

Homepage

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this