اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری ایشین جونیئر ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی خاتون باکسرعائشہ ممتاز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
عائشہ ممتاز نے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن باکسر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں قومی باکسر کا مقابلہ بھارت کی جونی سے 6 ستمبر کو ہوگا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عائشہ ممتاز کی کامیابی کو پاکستان باکسنگ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے اور سیمی فائنل میں بھی عائشہ کی کامیابی کی امید ظاہر کی ۔