ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے چین کو 1-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جوگراج سنگھ نے واحد گول اسکور کیا جس سے ہندوستان نے منگل کو موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر چین کو 1-0 سے شکست دے کر اپنا پانچواں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیت لیا۔
دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا، تاہم، جوگراج سنگھ نے کھیل کے آخری منٹوں میں گول کرکے ہندوستان کی جیت کو یقینی بنایا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دفاعی چیمپئن ہندوستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچا انہوں نے کپتان ہرمن پریت سنگھ کی بدولت سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دی۔