
Asad Umar, Pakistan's minister of finance, speaks during the Bloomberg Pakistan Economic Forum in Karachi, Pakistan, on Monday, March 18, 2019. The forum brings together leaders from from various fields to discuss issues including policy initiatives, economic stability, and financial markets. Photographer: Asim Hafeez/Bloomberg via Getty Images
اسد عمر کا سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر ) پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ دس سال تک عوامی سیاست کرنے کے بعد آج میں سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.
انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں.ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ ملک کے مفاد میں نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی بنیادی ممبر شپ بھی چھوڑ رہا ہوں.
انہوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے انکی عوامی زندگی میں انہیں سپورٹ کیا اور دو بار منتخب کرایا.انہوں نے پاکستانی قوم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا.