Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر لیورپول پہ برتری حاصل...

پریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر لیورپول پہ برتری حاصل کرنے کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی

Published on

پریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر لیورپول پہ برتری حاصل کرنے کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی

آرسنل نے اتوار کی شام ایمریٹس میں 3-1 سے فتح حاصل کرتے ہوئے لیورپول کی دفاعی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کھیل کے آغاز میں آرسنل نے بہت اچھا کھیلا۔ گیبریل مارٹینیلی نے گیند بکائیو ساکا کو دے دی، جس نے تقریباً ہیڈر سے اسکور کیا۔ اس کے بعد، مارٹینیلی اور ساکا نے لیورپول کے دفاع پر دباؤ ڈالا۔ بالآخر ساکا نے 14 منٹ بعد گول کر دیا جو میچ کا پہلا گول تھا۔
پریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر  لیورپول پہ برتری حاصل کرنے  کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی
کھیل کے پہلے ہاف میں، آرسنل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا ۔ لیورپول اس دوران ہدف پر ایک بھی شاٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ تاہم پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل لیور پول ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔ آرسنل کی طرف سے کھیلنے والے گیبریل نے لیورپول کے لوئس ڈیاز کو روکنے کی کوشش میں غلطی سے خود ہی گول کر دیا۔ اس نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے اسکور کو برابر کردیا۔
پریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر  لیورپول پہ برتری حاصل کرنے  کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی
کھیل کے دوسرے ہاف میں لیورپول نے ایک بھر پور کوشش سے گول کرنے کی کوشش کی لیکن آرسنل کے جوابی وار پہ لوئس ڈیاز ہدف سے چوک گئے۔ جس سے کھیل شدت اختیار کر گیا۔ آرسنل کی جانب سے گیبریل مارٹینیلی نے شاٹ لیا لیکن وہ 52ویں منٹ میں گول کرنے سے محروم ہو گیا۔
اس کے بعد جب کھیل میں 23 منٹ باقی تھے ، ورجل وان اور لیورپول کے گول کیپر ایلیسن کی مشترکہ غلطی سے مارٹینیلی کو خالی جال میں آسانی سے گول کرنے کا موقع ملا کر اس گول سے آرسنل کو کھیل میں لیور پول پر برتری حاصل کرنے میں مدد ملی۔ میچ کے اختتام تک لیور پول نے دوبارہ گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ کھیل برابر کر دیا جائے لیکن کارنر کک کے بعد الیکسس میک الیسٹر شاٹ لگا کر ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے۔
کھیل کے 88ویں منٹ میں لیورپول کے کھلاڑی کونیٹ کو ریڈ کارڈ ملا جس وجہ سے انہیں کھیل چھوڑ کر جانا پڑا ، جس کے لیورپول کو صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل جاری رکھنا پڑا۔
پریمئر لیگ، آرسنل نے ٹیبل پوائنٹس پر  لیورپول پہ برتری حاصل کرنے  کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی
لیورپول نے آرسنل پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی مگر آرسنل کی ٹیم اس پہ قابو پانے میں کامیاب رہی۔ پھر، اضافی وقت میں آرسنل نے دوبارہ گول کیا۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے لیانڈرو ٹروسارڈ نے گول کیا۔ اس سے آرسنل کی فتح یقینی ہوگئی۔
اس جیت کے ساتھ، آرسنل اب لیگ میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لیورپول سے ابھی بھی دو پوائنٹس پیچھے ہے، جو اس سیزن میں اب تک 23 میچوں میں سے صرف دو میچ ہارا ۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this