Friday, July 5, 2024
Top News”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے...

”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پلان طلب کرلیا

”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پلان طلب کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرگرم ہوگئیں، ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرنے کیلئے صوبے کے ہر ضلع میں گھروں کی تعمیر کیلئے پلان طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے لیے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، منصوبے پر عمل کیلئے حکمت عملی طلب کرلی، صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر تیار کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کریں، ان کی ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط بھی کم سے کم رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے بے گھر افراد کو صوبے میں گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمارا بنیادی منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیداری کو مدنظر رکھا جائے اور گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ انہیں آمدورفت میں بھی آسانی ہو۔

خصوصی اجلاس کے موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید،عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایس ایم بی آر، سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...