عمر ایوب کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم بنا تو وہ جعلی ہو گا، اسد قیصر
اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اگر کوئی اور وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔
اسد قیصر نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ کتنا بڑا فراڈ ہوا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کی رپورٹ اسی کے مطابق جاری کی جائے۔ اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ بھی کیا.
اس موقع پر عمر ایوب خان نے بھی پی ٹی آئی کے وفاقی حکومت کی تشکیل اور کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یم کیو ایم نے کراچی میں ہماری سیٹیں چھین لیں، ہمیں مزید 80 سیٹیں ملیں گی. پاکستان کو ایک مضبوط وزیراعظم اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی چئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں. پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا.
جبکہ اس موقع پر مولانا نصیب گل نے بھی تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔