Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

ایمنسٹی کا سوڈانی پناہ گزین کیمپ پر آر ایس ایف  کے حملے کی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

Amnesty calls for war crimes investigation into RSF attack on Sudanese refugee camp

ایمنسٹی کا سوڈانی پناہ گزین کیمپ پر آر ایس ایف  کے حملے کی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ



اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے “الجزیرہ “ کے مطابق این جی او نے اپریل میں نیم فوجی فورس کے شمالی دارفور کے کیمپ پر حملے کے دوران ہونے والی بربریت کے بیانات دستاویزی شکل میں پیش کیے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شمالی دارفور میں رواں سال نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آرایس ایف) کی جانب سے ایک بے گھر افراد کے کیمپ پر حملے کی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے ایک رپورٹ میں این جی او نے زمزم کیمپ پر بڑے پیمانے کے آر ایس ایف حملے کے دوران ہونے والی بربریت کے بیانات ریکارڈ کیے۔ آر ایس ایف پر سوڈان کی فوجی حکومت کے ساتھ اپریل 2023 سے جاری تنازعے کے دوران کئی بار اندھا دھند قتلِ عام اور اجتماعی زیادتی جیسے جرائم کے الزامات لگ چکے ہیں۔

قحط زدہ کیمپ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب نیم فوجی فورس نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت الفاشر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔ آر ایس ایف اب پورے صوبے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور وسطی سوڈان کے وسیع علاقے ویسٹ کردفان کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے، جس سے بے گھر افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 سے 13 اپریل کے دوران زمزم کیمپ  جو شمالی دارفور میں اندرونِ ملک بے گھر افراد کا سب سے بڑا کیمپ ہے اس پر حملوں میں آر ایس ایف جنگجوؤں نے گنجان آباد علاقوں میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا اور رہائشی علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

دستاویز میں درجنوں بیانات شامل ہیں جن میں شہریوں پر ہلاکت خیز حملوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ گواہوں نے بتایا کہ آر ایس ایف جنگجوؤں نے کم از کم 47 شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جو اپنے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، تشدد سے بھاگ رہے تھے یا مسجد میں پناہ لے رہے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل اگنس کالامارڈ نے کہازمزم کیمپ میں بھوکے اور بے بس شہریوں پر آر ایس ایف کا خوفناک اور جان بوجھ کر کیا گیا حملہ انسانی جان کی شدید بے قدری کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔

شہریوں پر بے رحمی سے حملے کیے گئے، انہیں قتل کیا گیا، ان سے ان کی بقا کے لیے ضروری اشیا چھین لی گئیں اور انہیں انصاف سے محروم چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زمزم کیمپ میں بھوکے اور بے بس شہریوں پر آر ایس ایف کا خوفناک اور جان بوجھ کر کیا گیا حملہ انسانی جان کی شدید بے قدری کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔ جنگجوؤں نے گھروں اور عمارتوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی اور ایسے اعمال بھی کیے جو ممکنہ طور پر عصمت دری اور لوٹ مار کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ صرف دو دن میں تقریباً چار لاکھ افراد کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

’ہر طرف گولیاں چل رہی تھیں‘

انتیس افراد جن میں  بچ جانے والے اور متاثرین کے لواحقین شامل تھے  کے انٹرویوز، ویڈیوز اور سیٹیلائٹ شواہد کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ سوڈان کی 30 ماہ طویل جنگ میں زمزم کیمپ میں بھوکے اور بے بس شہریوں پر آر ایس ایف کا خوفناک اور جان بوجھ کر کیا گیا حملہ انسانی جان کی شدید بے قدری کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔ پر لگنے والے مظالم کے سلسلے کی ایک اور مثال ہے، جن میں اجتماعی قتل، فوری سزائے موت اور جنسی تشدد شامل ہیں۔

سوڈانی فوج (ایس اے ایف) پر بھی جنگی جرائم کے بے شمار الزامات لگتے رہے ہیں۔

بچ جانے والوں کی جانب سے زمزم حملے کی جو تصاویر بیان کی گئی ہیں ۔ زمزم کیمپ میں بھوکے اور بے بس شہریوں پر آر ایس ایف کا خوفناک اور جان بوجھ کر کیا گیا حملہ انسانی جان کی شدید بے قدری کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔ جنگجوؤں کی اندھا دھند فائرنگ اور گھر جلانے کی  وہ اب عام ہو چکی ہیں۔

ایک شخص نے کہا ہے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ گولہ باری کہاں سے آ رہی ہے۔ ہر طرف سے آوازیں آ رہی تھیں۔

ایک خاتون جو ایک غیر سرکاری تنظیم کی رضاکار تھیں، نے بتایا کہ ایک آر ایس ایف جنگجو کیمپ کے مرکزی بازار کے قریب اپنی گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔

ایمنسٹی نے کہا کہ بغیر کسی مخصوص فوجی ہدف کے فائرنگ کرنا اندھا دھند حملے کے زمرے میں آ سکتا ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایک اور شخص نے بتایا کہ اس نے تقریباً 15 مسلح افراد کو اپنے احاطے میں داخل ہوتے دیکھا جنہوں نے اس کے 80اس نے کہا ہمارے حالات سے کوئی نہیں پوچھتا۔ سالہ بھائی اور 30 سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا۔

اختتام دکھائی نہیں دیتا

ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں ایک بار پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر آر ایس ایف کی حمایت کا الزام لگایا  یہ الزام بارہا لگایا جاتا رہا ہے۔امارات آر ایس ایف کو اسلحہ یا مالی مدد فراہم کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

سوڈانی فوج (ایس اے ایف) اور آر ایس ایف اپریل 2023 سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں جس میں اب تک دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں اور تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جنگ بندی کرانے کی کوششیں بہت سست روی کا شکار ہیں۔ گزشتہ ماہ آر ایس ایف نے “کواڈ”  مصر، سعودی عرب، امارات اور امریکہ — کی امن تجویز کے بعد یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم جاری جھڑپیں ظاہر کرتی ہیں کہ دونوں میں سے کوئی بھی فریق جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

Tags: آر ایس ایف ایمنسٹی انٹرنیشنل پناہ گزین کیمپ ریپڈ سپورٹ فورسز سوڈان سوڈانی فوج

Post navigation

Previous: پاکستان نے امریکہ میں گرفتار افغان نژاد مشتبہ دہشت گرد سے کسی بھی تعلق کی تردید کردی
Next: مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.