Friday, July 5, 2024
Top Newsامریکا کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا ایران کے خلاف نئے اقدامات کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگائے گا، امید ہے امریکا کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدود کرنا ہے۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ میں امداد بڑھانے، یرغمالیوں کی رہائی اور ایرانی حملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب مریکہ کی سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ وہ ’اگلے چند دنوں‘ میں اسے حوالے سے کوئی اقدامات اٹھائیں گی، جبکہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربرابپ جوزف بورل نے کہا کہ ان کا گروپ بھی اس متعلق کام کر رہا ہے۔

اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کریں۔ اس پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیاں اکتوبر میں ختم ہوئی تھیں۔ ان پابندیوں کا تعلق ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے تھا۔

تاہم امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے یہ پابندیاں نہ صرف برقرار رکھی تھیں بلکہ مزید بھی عائد کی تھیں۔

منگل کو بات کرتے ہوئے، امریکی سیکرٹری خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ ’میں پوری توقع رکھتی ہوں کہ ہم آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف اضافی پابندیوں کی کارروائی کریں گے۔ ہم اپنی پابندیوں کے طریقہ کار کا جائزہ نہیں لیتے۔ لیکن اس حوالے سے جو بات چیت ہوئی ہے اس میں ایران کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔`

انھوں نے کہا کہ ایران کی تیل کی برآمدات ’ایک ممکنہ چیز ہے جس پر ہم توجہ دے سکتے ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’واضح طور پر، ایران کچھ تیل برآمد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاید ہم اس حوالے سے کچھ اور بھی پابندیاں کر سکتے ہیں۔‘

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...