Sunday, January 5, 2025
Homeاسرائیلامریکا کی اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری

امریکا کی اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری

Published on

امریکا کی اسرائیل کیلئے 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر سے زائد کے نئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی جوبائیڈن انتظامیہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے دباؤ کے باوجود یہ اقدام اٹھایا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب جوبائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 ماہ سے جاری تنازع پر سیز فائر کے لیے زور دیا ہے، اگرچہ یہ ہتھیار اسرائیل پہنچنے میں کئی برس لگیں گے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کانگریس کو ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ اسرائیل کو 18 ارب ڈالر 82 کروڑ ڈالر کے عوض ایف 15 کے 50 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے، اسرائیل نے تقریباً 33 ہزار ٹینک کارتوس، 50 ہزار تک دھماکا خیز مارٹر کارتوس اور نئی فوجی کارگو گاڑیاں بھی خریدے گا۔

ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2029 میں شروع ہو جائے گی، اسرائیل کے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کرے گا اور اس میں ریڈار اور محفوظ مواصلاتی آلات شامل ہوں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایف 15 طیاروں پر اپنے نوٹس میں کہا کہ یہ امریکی قومی مفادات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی مضبوط اور دفاعی صلاحیت کو تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کرے۔

امریکا نے کہا کہ ٹینک کارتوس کی فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے دشمنوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، اپنے وطن کے دفاع کو مضبوط کرے گی اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرے گی۔

امریکی کانگریس ہتھیاروں کی فروخت کو روک سکتی ہے لیکن ایسا عمل مشکل ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this