Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

1972 کے بعد امریکا دوبارہ چاند پر پہنچ گیا، نجی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ

1 minute read

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 1972 کے بعد امریکا 52 سال بعد چاند پر دوبارہ پہنچ گیا، امریکی نجی کمپنی کے خلائی جہاز نے کامیابی کے ساتھ چاند پر لینڈنگ کردی، روبوٹک خلائی جہاز سے سگنل بھی موصول ہوگئے۔

نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔ امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب لینڈنگ کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی جہاز کو چاند پر لینڈنگ سے قبل دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ خلائی جہاز اور زمین پر موجود کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوچکا تھا۔ چاند کے قطب جنوبی سے تقریباً 186 میل کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوا، اور لینڈنگ کے بعد سگنل موصول نہ ہوئے۔

رابطہ قائم کرنے میں تاخیر کے بعد آخر کار برطانیہ میں موجود ایک کمیونیکیشن انٹینا کے ذریعے سگنل اٹھایا گیا، اور اس خدشے کو مسترد کر دیا گیا کہ خلائی جہاز ٹچ ڈاؤن ہو چکا ہے۔

مشن ڈائریکٹر ٹم کرین نے فلائٹ کنٹرول ٹیم کو بتایا کہ ہمارا خلائی جہاز بلا شبہ چاند کی سرزمین پر ہے اور اس کی تصدیق ہو چکی ہے، اور چاند کی سطح پر سامان منتقل کیا جا رہا ہے۔

انٹیوٹوو مشین 50 سال بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے، آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی ہارڈویئر چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے انٹیوٹوو میشن، اسپیس ایکس کو فالکن 9 راکٹ کے لیے مبارکباد دی، جس نے اوڈیسئس کو گزشتہ ہفتے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا تھا۔

چاند پر کامیاب لینڈنگ کی خبر سن کر کمپنی کے عملے نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔

اوڈیسی خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 23 منٹ پر پر چاند پر لینڈنگ کی تھی، ابتدائی طور پر خلائی جہاز کی طرف سے کوئی سگنل نہیں موصول ہوا تھا، تاہم تھوڑی دیر کے بعد ہی ایک مواصلاتی لنک قائم کیا گیا تھا۔

اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند نے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی ہے جہاں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔

یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نصف صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار، امریکا چاند پر واپس آیا ہے۔ انسانیت کی تاریخ میں پہلی بار، ایک نجی امریکی تجارتی کمپنی نے وہاں تک سفر کا آغاز کیا اور اس کی قیادت کی۔ یہ سفر ناسا کی تجارتی شراکت داری کی طاقت اور وعدے کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رے اوڈیسی خلائی جہاز نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 23 منٹ پر چاند پر لینڈنگ کی، ابتدائی طور پر خلائی جہاز کی طرف سے کوئی سگنل نہیں موصول ہوا تھا، تاہم تھوڑی دیر کے بعد ہی ایک مواصلاتی لنک قائم کیا گیا تھا۔

اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند نے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی ہے جہاں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔ یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم بہت سے ممالک کی سرکاری خلائی ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔

Tags: امریکی نجی کمپنی چاند خلائی جہاز قطب جنوبی کنٹرول روم لینڈنگ

Post navigation

Previous: اسرائیلی مظالم، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں آج اپنا مؤقف پیش کرے گا
Next: پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں احتجاج کا اعلان

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.