Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsافغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو پکڑ کر...

افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کرے،دفتر خارجہ

Published on

افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کرے،دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 23 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے.

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر مہلک دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے ڈیمارش جاری کردیا۔

افغان ناظم الامور سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں اور حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعے کی عوامی سطح پر مذمت کرے اور تمام دہشت گرد گروہوں، ان کی قیادت اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کی جائیں۔

سیکریٹری خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج کا دہشت گرد حملہ خطے کے امن و استحکام کو دہشت گردی سے لاحق خطرے کی یاد دہانی کراتا ہے، پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور اس عفریت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کو بروئے کار لانا ہو گا۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this