اسٹاک ایکسچینج کی تیز اڑان، انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ایکسچینج کی تیز اڑان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 561 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 561.61 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 988 کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 414 پوائنٹس یا 0.63 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 426 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔