Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsملکی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت قوم کے لیے باعث...

ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے:بلاول بھٹو

Published on

ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے:بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، کرسمس کا تہوار اور آنے والا نیا سال دنیا میں مسرتوں، خوشحالی و ہم آہنگی کا وسیلہ ثابت ہو.انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم اور صحت میں پاکستانی مسیحیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے.

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے.ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مظلوم و پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسیحوں سمیت غیر مسلم شہریوں کے لیے یکساں حقوق کے لیے اپنا کردار نبھاتی رہے گی.

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے.

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کو مسیحی کمیونٹی اور اقلیتوں سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا.

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ہم آہنگی و رواداری پسند معاشرہ بنانے کے لیے مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانی میرا ساتھ دیں گے.

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this