Wednesday, November 27, 2024
Homeانڈیاجنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار

جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار

Published on

spot_img

جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اورجنتا دَل(سیکولر) کے رکن پارلیمان پرجوَل ریونّا پر کئی خواتین نے جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ بھارت سے فرار ہوکر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

پرجوَل ریونّا بھارت کی حکمراں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی حلیف جنتا دل سیکولر کے رکن پارلیمان اور جنوبی ریاست کرناٹک کے ہاسن پارلیمانی حلقے سے این ڈی اے کے امیدوار ہیں۔

پرجوَل کا مبینہ سیکس ویڈیو کرناٹک میں 26 اپریل کوقومی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک دو دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ کرناٹک میں 28 سیٹوں میں سے 14 پر 26 اپریل کو پولنگ ہوئی تھی اور بقیہ سیٹوں پر سات مئی کو تیسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

لیکن مبینہ سیکس ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جنتا دل سیکولر اور بی جے پی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اس معاملے پر کھل کر کچھ بھی بولنے سے کترا رہے ہیں۔

33سالہ پرجوَل ریونّا کے والد ایچ ڈی ریونّا کرناٹک میں وزیر رہ چکے ہیں اور مبینہ سیکس اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کرناٹک کی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

کچھ اطلاعات کے مطابق پرجول ریونّا نے بھارت چھوڑ دیا ہے اور وہ اس وقت جرمنی میں ہیں۔ بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مبینہ سیکس ویڈیو منظر عام آنے کے بعد وہ فوراً ہی ہفتے کے روز جرمنی کے لیے روانہ ہوگئے۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this