Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ آج طے پانے کا...

ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ آج طے پانے کا امکان

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ آج طے پانے کا امکان ہے۔

گرینڈ امن جرگے کی کوششوں سے تنازع کے ایک فریق کے مشران نے دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسرے فریق کے دستخط ان کے بگن کے علاقے میں پھنسے ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، دوسرے فریق کے مشران کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے بگن سے کوہاٹ پہنچائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے میں بنکرز کا خاتمہ اور فریقین کی بھاری اسلحے سے دست برداری شامل ہے۔

مجوزہ معاہدے کے مطابق ٹل پارا چنار روڈ پر نقل و حرکت کانوائے کی صورت میں ہوگی، جہاں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوگا اس کے خلاف کارروائی کوئی فریق نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔

ٹل پارا چنار روڈ 2 اکتوبر کو قبائل کے درمیان تصادم کے بعد سے بند ہے، جس کی وجہ پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔

سڑک کی بندش کے خلاف کُرم پریس کلب پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے۔

پارا چنار میں راستوں کی بندش پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this