Wednesday, July 3, 2024
Top Newsبانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف...

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نےاسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے بدھ کو بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جب یہ خط واشنگٹن پہنچے گا تو پھر اسے میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق اس خط میں پاکستان کی معیشت کے خلاف کچھ نہیں لکھا گیا بلکہ آئی ایم ایف کو صاف اور شفاف انتخابات کا وعدہ یاد دلایا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے خط کے مندرجات شیئر نہیں کیے ہیں۔ تاہم انھوں نے بتایا کہ یہ خط اس وقت آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل میں دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے کسی بھی نئی ڈیل سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کو خط لکھنا کوئی بہت اچنبھے کی بات نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ جب آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پروگرام شروع کیا تھا تو عمران خان کی مرضی معلوم کی گئی تھی۔ ان کے مطابق عمران خان نے آئی ایم ایف سے صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت مانگی گئی تھی جو انھیں دے دی گئی تھی۔

ان کے مطابق اس وقت یہ انتخابات نومبر میں ہونے تھے مگر پھر یہ نہیں ہوئے اور جب یہ انتخابات ہوئے تو پھر نہ صرف دھاندلی ہوئی بلکہ بہت بڑا دھاندلا ہوا ہے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...