Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت...

سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

Published on

spot_img

سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کا اجلاس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، اس جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کر رہے ہیں۔

دوران اجلاس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا، حساس اداروں کے افسران نے بھی پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، ساتھ ہی مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی بھی تمام تفصیلات حاصل کرنے کے احکامات دیے گئے۔

ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی روک تھام کے اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو عدلیہ مخالف مہم کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، اس کا مقصد ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مذموم مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرنا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this