الرئيسيةTop Newsافواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،ہمارے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے...

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،ہمارے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: آرمی چیف

Published on

spot_img

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، ہمارے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سال نو کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیرہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے قابل فخرعوام کو نیا سال مبارک ہو۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی مسلح افواج مادروطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے، آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سال نو کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this