بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،ترجمان دفترخارجہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے پلوامہ حملے میں بھارتی کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ پانچوی سیاسی جماعت ہے، جس پر بھارت نے پابندی عائد کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسرت عالم کی قید میں 20 سال کا اضافہ کیا گیا ہے، بھارت تمام حریت رہنماؤں کو رہا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2023 میں 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیے، اس سال پاکستان نے 400 انڈین قیدیوں کو رہا بھی کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ 2023 میں اور سیز پاکستانیوں کے لیے اون لائن رجسڑیشن بھی شروع کیا گیا۔