عام انتخابات کی تیاریاں اگلے مرحلے میں داخل، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد عام انتخابات کی تیاریاں دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں جب کہ الیکشن کمیشن حکام نے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شروع کی جائے گی۔
گزشتہ پانچ روز کےدوران ملک بھر سے ہزاروں امیدواروں نے قومی وچاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔