اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد آج مثبت رجحان، انڈیکس 376 پوائنٹس بڑھ گیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل دو روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری شدید مندی کے بعد آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 376 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 376 پوائنٹس یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 209 کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔