
Australian cricket team arrives in Lahore for Champions Trophy-PCB
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 19 فروری سے شروع ہونے والی آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پیر کو پاکستان پہنچی۔
آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور معاون عملہ سمیت 14 رکنی اسکواڈ کولمبو سے دبئی کے راستے لاہور پہنچا۔
آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ جس میں 15 کھلاڑی اور دو اضافی ارکان شامل تھے، بھی اسی راستے سے لاہور پہنچا
لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
کینگروز نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنی حالیہ شمولیت کے پیش نظر وارم اپ میچوں میں شرکت سے انکار کیا، جہاں انہیں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا 22 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کی مہم کا آغاز کرے گا۔