اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ دائیں ہاتھ کے اسپنر اے ایم غضنفر انتہائی متوقع چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔
غضنفر، جنہوں نے اب تک 11 ون ڈے میچوں میں 21 وکٹ حاصل کی ہیں، فریکچر کی وجہ سے آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے محروم ہوں گے.
اٹھارہ سالہ نوجوان کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ننگیال خروٹی کو شامل کیا گیا ہے، جو اصل میں ریزرو پول میں شامل تھے۔
غضنفر افغانستان کے حال ہی میں زمبابوے کے دورے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اور انہیں کم از کم چار ماہ کے لیے سائیڈ لائن کیا جائے گا اور اس عرصے کے دوران وہ زیر علاج رہیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار شرکت کرنے والے افغانستان کی ٹیم کراچی میں 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی.
افغانستان کا اسکواڈ:حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ (نائب کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، فریح احمد، فضل الحق فاروقی، ننگیالیہ، احمد خاور، نویدالدین، محمد نبی، راشد خان۔