Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانحلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور محمود خان اچکزئی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو متاثر کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

Latest articles

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب...

سابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر...

More like this