Saturday, February 8, 2025
HomeTop Newsنوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخری عشرے میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مداخلت کرتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس بھجوانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں خاتون چھیپا کے دفتر بھی گئیں جب کہ انہوں نے مبینہ محبت کے دعوے کرنے والے لڑکے کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا تھا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

خاتون کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس نے انہیں حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا تھا، جہاں ان میں نفسیاتی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر ان کا علاج بھی کیا گیا تھا۔

خاتون کی صحت بہتر ہونے کے بعد سندھ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی مدد سے خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کردیا۔

Latest articles

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق...

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک

امریکی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر سے...

سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی...

More like this