
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترقی ’جعلی‘ تھی، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی ’بدعنوانی‘ کے بارے میں سوال نہ کرنے پر دنیا کو قصوروارٹھہرایا۔
سوئس الپائن ریزورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پررائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ ڈیووس میں سب کو بتا رہی تھیں کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، کسی نے اس پر سوال نہیں اٹھایا، یہ بالکل بھی اچھا عالمی نظام نہیں ہے۔
محمد یونس کے مطابق بنگہ دیش میں جو کچھ ہوا دنیا اس کی ذمہ دار ہے، تو یہ دنیا کے لیے ایک اچھا سبق ہے، انہوں نے (شیخ حسینہ) کہا تھا کہ ہماری ترقی کی شرح سب کو پیچھے چھوڑ چکی ہے، جو مکمل طور پر جعلی ترقی کی شرح تھی۔