Monday, January 20, 2025
Homeایرانایران: گستاخیٔ رسول کے مرتکب معروف پاپ گلوکار امیر حسین کو سزائے...

ایران: گستاخیٔ رسول کے مرتکب معروف پاپ گلوکار امیر حسین کو سزائے موت

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔

قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا۔

اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کے الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Latest articles

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ...

یہ شریعت نہیں، ذاتی پسند نا پسند ہے: طالبان رہنما کا قیادت سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد...

حج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، وزیرِاعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں...

اسرائیل کو تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں...

More like this