Tuesday, January 21, 2025
HomeTop Newsحج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، وزیرِاعظم

حج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، وزیرِاعظم

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025ء میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ تیار کر کے آیندہ چند روز میں پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ذمے داریوں اور دیگر انتظامات پر بریفنگ طلب کر لی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق تربیت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

Latest articles

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

ویمن انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مشترکہ باؤلنگ کی کوشش، جس کے بعد وکٹ...

ہم چیمپئنز ٹرافی کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے، روہت شرما

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی...

ویمن انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: نائجیریا نے سنسنی خیز میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نائجیریا نے پیر کو نیوزی لینڈ کو بورنیو...

More like this