Saturday, January 11, 2025
HomePoliticsمیرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کراچی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آج فخر سے کہتا ہوں کہ میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کے ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے، بے نظیر بھٹو نے کراچی کے انفراسٹرکچر پر کام کیا۔ مصطفیٰ کمال سے پوچھ لیں کہ سندھ کے لیے سب سے زیادہ فنڈز آصف علی زرداری نے دیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ اور کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے، جس پر مجھے فخر ہے، میرا مشن بھی سندھ کے عوام کی ترقی اور شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز کیے تو اس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے، آج تعلیم، صحت، بجلی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کے پروگرام اسی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہے ہیں، وہ نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ پاکستان کے اندر گڈ گورننس کی بہترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، سندھ میں پانی کے مسائل بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے حل کریں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہی انرجی پارک بنانے چاہییں۔

سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو فیز ون کے افتتاح آج رکھا ہے، سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ کراچی میں اپنی حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ عوام کے پانی کے مسائل کو حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی میں جتنے منصوبے دیے گئے وہ یہاں پیپلز پارٹی کے قائدین گنوا سکتے ہیں، قائد عوام نے اس شہر کے انفراسٹرکچر کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے، شہید بے نظیر بھٹو بھی ان کے نقش قدم پر چلیں اور 2 آمرانہ دور آنے کے باوجود انفراسٹرکچر پر توجہ دی، عوام کو روز گار دیا اور بنیادی سہولتیں فراہم کیں، اب ہم بھی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ انفراسٹرکچر ہے، شہید بھٹو روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میرے لیےاس لیے خوش آئند ہے کہ اسے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس منصوبے سے عوام کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سندھ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ باقی صوبے اور وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ناکام ہوا تو سندھ میں یہ پروگرام پورے ملک میں سب سے بہترین چل رہا ہے جس کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہوئی ہے۔

Latest articles

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

محمد آصف کا سارک سنوکرٹائٹل جیتنے کے بعد حکومت سےشکوہ، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف...

شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) کے سربراہ مولانا...

پاکستان خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے ٹرائلز 26 جنوری کو لندن میں ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر...

More like this

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

محمد آصف کا سارک سنوکرٹائٹل جیتنے کے بعد حکومت سےشکوہ، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف...

شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) کے سربراہ مولانا...