Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرنل (ر) ناصر اعجاز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نئے صدر مقرر

کرنل (ر) ناصر اعجاز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نئے صدر مقرر

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت 2025-2029 کی مدت کے لیے نئی قیادت کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ انتخابات چیئرپرسن بیگم عشرت اشرف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران عمل میں آئے۔

اجلاس میں کرنل (ر) ناصر اعجاز تونگ کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا نیا صدر مقررکیا گیا۔ کرنل (ر) ناصر اعجاز تونگ اس سے قبل پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تھے۔ کرنل (ر) ناصر کی جگہ میجر عرفان یونس کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ دیگر نومنتخب عہدیداروں میں کیپٹن ایم کامران (نائب صدر)، ایس کیو این ایلڈر محسن علی چوہدری (ایسوسی ایٹ سیکرٹری)، اور عابدہ چنگیز (ایگزیکٹیو ممبر) شامل ہیں۔

نئی قیادت نے پاکستان میں باکسنگ کے معیار کو بہتر بنانے، نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، اور کھیل میں شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی موجودگی کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں سبکدوش ہونے والے صدر ایم خالد محمود کی خدمات کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے اپنی دو میعادیں مکمل کیں۔ انہیں ایشیا باکسنگ کنفیڈریشن کے کانسٹی ٹیوشن کمیشن کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this