Saturday, January 4, 2025
Homeاسرائیلاسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کو...

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کو آگ لگا دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کمال عدوان میں دھاوا بولنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعد مریضوں اور عملے کو انخلا کا حکم دیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کی عمارت اور اس کو بجلی فراہم کرنے والے تمام جنریٹرز کو آگ لگا دی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے رابطہ منتطع ہوچکا ہے جبکہ ایک بڑی آگ کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ اقدام ہسپتال کے قریب ایک عمارت پر ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی شہادت کے بعد دیکھنے میں آیا۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے ہسپتال میں موجود طبی عملے اور مریضوں کے حوالے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

دوسری طرف شمالی غزہ میں ایک اور ہسپتال العودہ کو بھی اسرائیل فورسز نے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

وزارت صحت نے عالمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں طبی سہولیات کے جاری رہنے کے لیے متبادل طریقے تلاش کریں، مریضوں اور طبی سہولت کے اداروں کے خلاف اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی علاقے غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صہیوبی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 317 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 713 تک جا پہنچی۔

اس کے علاوہ صہیونی ریاست خطے کے دیگر ممالک میں بھی کئی جارحانہ کارروائیاں کرچکی ہے، ان کی ظالمانہ کارروائیوں کے نشانہ بننے والے ممالک میں ایران، شام، لبنان اور یمن شامل ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this