Friday, February 28, 2025
Homeانڈیانئے قوائد کے بعد دبئی نے بڑے پیمانے پر بھارتی شہریوں کی...

نئے قوائد کے بعد دبئی نے بڑے پیمانے پر بھارتی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کرنا شروع کردیں

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دبئی کے لیے سیاحتی ویزا اپلائی کرنے والے بھارتی شہریوں کی درخواستوں کو بڑے پیمانے پر مسترد کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلے بھارتی شہریوں کی تقریباً 99 فیصد دبئی ویزا کی درخواستیں منظور کی جاتی تھیں، لیکن اب انتہائی احتیاط سے تیار کی گئی درخواستیں بھی یو اے ای حکام کی جانب سے مسترد کی جا رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے سیاحتی ویزا کے لیے سخت ضوابط متعارف کروائے ہیں، جن کے تحت مسافروں کو کیو آر کوڈ کے ساتھ ہوٹل کی بکنگ دستاویزات اور واپسی کے ٹکٹ کی کاپی فراہم کرنا لازمی ہے۔ جو مسافر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قیام کریں گے، انہیں رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے لیے نئے ویزا قوانین کے نافذ ہونے کے بعد روزانہ کم از کم ہر 100 میں سے پانچ سے چھ درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں۔ نئے ضوابط کے اطلاق سے پہلے دبئی ویزا مسترد ہونے کی شرح محض ایک سے دو فیصد تھی۔

یہ اقدام مسافروں کے درمیان غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جو نہ صرف ویزا فیس بلکہ پہلے سے بک کیے گئے فلائٹ ٹکٹس اور ہوٹل کی ریزرویشنز پر مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔بھارتی ٹریول ایجنسی ہسمکھ ٹریولز کے ڈائریکٹر وجے ٹھاکر نے بتایا کہ ان کے دو مسافروں کی دبئی ویزا درخواستیں، جو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قیام کا منصوبہ بنا رہے تھے، حال ہی میں مسترد کر دی گئیں۔

یو اے ای نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے تحت مسافروں کو ویزا درخواست دیتے وقت امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہوٹل بکنگ دستاویزات اور واپسی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ دستاویزات پہلے صرف ایئرپورٹ کے افسران کی درخواست پر دکھائی جاتی تھیں۔

مزید برآں، سیاحوں کو یہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا کہ ان کے پاس شہر میں قیام کے لیے کافی مالی وسائل ہیں۔ دو ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دہندگان کے اکاؤنٹ میں کم از کم پانچ ہزار اماراتی درہم ہونے چاہئیں ۔

Latest articles

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

More like this

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...