ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصاف ،عوام، جمہوریت اور عدالتی نظام کی فتح ہوگی: بلاول بھٹو

0
43
ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصاف ،عوام، جمہوریت اور عدالتی نظام کی فتح ہوگی: بلاول بھٹو
ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصاف ،عوام، جمہوریت اور عدالتی نظام کی فتح ہوگی: بلاول بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصاف ،عوام، جمہوریت اور عدالتی نظام کی فتح ہوگی: بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کے قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کے پہلوؤں پرغور کیا گیا۔ اگلے ہفتے جب اس کیس کی سماعت ہوگی تو چیئرمین بلاول بھٹو کے عدالت میں پیش ہونے کی بھی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 11 سال قبل صدارتی ریفرنس کے ذریعے سابق وزیراعظم زیڈ اے بھٹو کی سزا پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔انہوں نے آئین کے آرٹیکل 186 (1) اور (2) کے تحت عدالت سے رجوع کیا، جو صدر کو عوامی اہمیت کا کوئی بھی سوال اپنی رائے کے لیے سپریم کورٹ کو بھیجنے کا اختیار دیتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی استدعا کی گئی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے نانا کو قلم کے ایک فیصلے کے نتیجے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کے فیصلے سے ان کی زندگی واپس نہیں لائی جا سکتی لیکن ان کی عظمت اور بہادری کو بحال کیا جا سکتا ہے اور تاریخ کی تصحیح کی جاسکتی ہے.

بلاول بھٹو نے حالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آر بمقابلہ متان کا مشہور مقدمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انصاف کی خرابی کو مرنے کے بعد بھی درست کیا جانا چاہیے۔انہوں نےبتایا کہ اس خاص معاملے میں، غلط طریقے سے پھانسی دیئے جانے والے شخص کے خاندان کو بھاری مالی معاوضہ دیا گیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ انہوں نے کسی مالی معاوضے کا دعویٰ نہیں کیا تاہم انکا مقصد تاریخ کو درست کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے امیدظاہر کی کہ اگر انصاف کی خرابی کو درست کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کے دوران احتیاط اور مستعدی سے کام لیا جائے تو ان کا مقصد پورا ہو جائے گا اور یہ نہ صرف اپنی بلکہ عوام، جمہوریت اور عدالتی نظام کی بھی فتح ہوگی۔