Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ،این سی ای...

پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ،این سی ای آر کی ایڈوائزری جاری

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوگیا، ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو اہم حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ہیکنگ سے بچنے کیلئے وٹس ایپ پر مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں اور کسی بھی نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

صارفین اپنے واٹس ایپ اکاونٹ کو بایو میٹرک کے ذریعے لاک رکھیں، عوامی مقامات پر وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کو کلاؤڈ بیک اپ غیرفعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صارفین وٹس ایپ پر بلٹ ان سیکیورٹی فیچرز استعمال کریں، صارفین اینٹی وائرس اور اینٹی مال وئیر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین، صارفین احتیاطی تدابیر اپنا کر سائبر حملوں سے آفیشل ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں، صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this