اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار جبکہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد شعیب شاہین نے وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 ترمیم کا علم نہیں تھا لیکن اب تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس ہوئی اس پر بانی پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم میاں گل حسن اورنگزیب کو مبارکباد دیتے ہیں، ان کے فیصلے سے بشریٰ بی بی گھر پہنچ گی، باپردہ خاتون پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ڈیتھ سیل کی پانچ دن بجلی بند رکھی گئی، اخبارت اور ٹی وی کی سہولت بند ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایکسرسائز کی مشین 20 دنوں بعد آج ملی ہے۔