الرئيسيةTop Newsافغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی...

افغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے،ترجمان دفتر خارجہ

Published on

spot_img

افغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم دبئی کے دورے پر ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کاپ 28تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،جبکہ وزیراعظم نے یو ای اے اور کویت کا بھی دورہ کیا.

ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ریجنل ایشوز پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی بات کی.

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دورہ کویت میں ولی عہد اور وزیراعظم کویت سے ملاقاتیں ہوئیں.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے دوبارہ بمباری شروع کردی ہے لیکن پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے .انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر حملوں اور گرفتاریوں مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے جاری وار کرائم پر دنیا کو بات کرنا چاہئے.اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئے .

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے .انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا.

بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت قیادت کی دبئی میں کوئی ملاقات پلان نہیں ہے .

انکا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف کسی بھی دہشتگردی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائینگے.

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان طویل عرصے سے مسائل کا شکار ہے .بین الاقوامی کمیونٹی کی ذمہ داری ہے افغان قوم اور حکومت کی ری بلڈنگ میں مدد کرے ،افغانستان میں غیر یقینی کی صورتحال پر پاکستان کو ہمدردری ہے.انہوں نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتےاور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی واپسی کے عمل سے مطمئین ہیں .

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر واپس جارہی ہے ،پاکستان آنے کے لئے افغان شہریوں کو اب ویزہ لینا لازم ہوگا اور پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر تشویش ہے .انہوں نے کہا کہ امید ہے افغان حکام پاکستان کے خدشات پر دہشتگردی میں ملوث ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرینگے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان نے ہر عالمی فورم پر افغانستان کی ترجمانی کی جبکہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے اور پاکستان چاہتا ہے افغان حکومت دہشتگرد گروپوں کے خلاف معنی خیزکارروائی کرے.

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر رفع کراسنگ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچا رہا ہے ،اسرائیلی کی ناکہ بندی کے باعث دنیا کو غزہ تک امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے .

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...