Thursday, February 6, 2025
HomeTop Newsعوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑےگا،بلاول بھٹو

عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑےگا،بلاول بھٹو

Published on

عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑےگا،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا، میرا اعتراض بزرگ ہونے پر نہیں، بزرگ ہوکر ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جب فیصلہ کرلیتے ہیں توکوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام سےدرخواست ہے8 فروری کو ان کو سرپرائز دیں جنہوں نے اپنا فیصلہ لے لیا ہے، ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑےگا، ہم نفرت، انا اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے آگے بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے پر آصف زرداری کی سوچ کے مطابق کام نہیں ہورہا، عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑےگا، آصف زرداری نے بلوچستان کے بارے میں جو سوچا اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، بلوچستان کے عوام ان وسائل میں خود کو حصے دار سمجھتے ہیں، آئین حق دیتا ہےکہ وسائل پر سب سے پہلاحق اس صوبےکے عوام کا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this