Sunday, December 22, 2024
HomeTop Newsباقی جماعتیں اشرافیہ کی اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی...

باقی جماعتیں اشرافیہ کی اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری

Published on

باقی جماعتیں اشرافیہ کی اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہنے والے صوبوں کے وسائل پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دےگی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو آج ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو معلوم ہے یہ سیاست کے شو باز ہیں، ہم موسمی جمہوریت پسند نہیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، آئین کا تحفظ کرتے ہیں، جب کوئی میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گیا تو آصف زرداری نے نئی طرز کی سیاست کرکے تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی باقی جماعتیں اشرافیہ کی اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پیپلزپارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے، پورے ملک کو سر پرائز دیں گے، وزیراعظم جیالا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ پرانی طرز سیاست تقسیم ، نفرت اور انتقام پر مبنی تھی، ملک کو نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضروت ہے، پاکستان کو اُس سیاست کی ضرورت ہے جس میں اتحاد کے بارے میں سوچا جائے نہ کہ تقسیم کے بارے میں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، اقتدار میں آ کر نوجوانوں کی بہتری کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔

Latest articles

کیا بھارت اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند کے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 19 فروری...

چیمپیئنز ٹرافی:بھارتی میڈیا کی پاکستان کے مطالبات تسلیم کرنے پر بی سی سی آئی پر سخت تنقید

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے کو حل کرنے کے...

جب تک قانون 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ...

More like this