ہانگ کانگ ؛ معروف ٹیکنالوجی کمپنی لینوو نے اپنا پہلا ہاتھ پر پہنا جانے والا جدید موبائل فون متعارف کروا دیا ہے.
لینوو کی ذیلی کمپنی موٹرولا کی ایجاد کردہ اس نئی ڈیوائس میں 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو موبائل یوزر کی کلائی پر گھڑی کی طرح پہنی جاسکتی ہے.
ڈیوائس کو ہاتھ پر پہننے کے بعد اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔اس فون پر ایک سٹرپ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور اسکی یہ خصوصیت اس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ اہم بناتی ہے۔
اس ڈیوائس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ جیسے ہی صارف اسکو اپنی کلائی پر پہنتا ہے اس کے ڈسپلے کا رنگ صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں جیسا ہو جاتا ہے.
موٹرولا کے انوویشن ریسرچ کی سربراہ لیکسی ویلاسیک نے تقریبِ رونمائی میں فیشن ایبل اے آئی ایپلی کیشن کے نئے خیال کو پیش کیا۔