الرئيسيةاسرائیلنیتن یاہو بہت مضبوط ہیں، وہ بائیڈن کی بات نہیں سنتے:ڈونلڈ ٹرمپ

نیتن یاہو بہت مضبوط ہیں، وہ بائیڈن کی بات نہیں سنتے:ڈونلڈ ٹرمپ

Published on

spot_img

نیتن یاہو بہت مضبوط ہیں، وہ بائیڈن کی بات نہیں سنتے:ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے “دو دن قبل” بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کے ساتھ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ بات چیت تقریباً دو دن پہلے ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو میرے گھر فلوریڈا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انکی یہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی تھی۔

ٹرمپ نے گذشتہ جولائی میں فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ان کے ریزورٹ میں نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ کشیدگی کی حالت کے تناظر میں گذشتہ بدھ کو نیتن یاہو سے بات کی۔ ان کی کال اگست کے بعد سے دونوں رہ نماؤں کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔

ٹرمپ نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تقریباً دو ماہ سے رابطے کی کمی کو “افسوسناک” قرار دیا۔

ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ “میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ نیتن یاہو بہت مضبوط ہیں۔ وہ بائیڈن کی بات نہیں سنتے ہیں”۔

واضح رہے کہ بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ کی جنگ سے نمٹنے اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی وجہ سے کشیدہ ہو گئے تھے۔

جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیلی محفوظ نہیں ہیں وہ اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this