بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں،خورشید شاہ

0
59
Syed Khurshid Shah, a senior leader of the ruling Pakistan People's Party (PPP), announces the nominee for prime ministership during a press conference in Islamabad on June 22, 2012. The PPP nominated Raja Pervez Ashraf as prime minister and said it was heading towards elections, forced onto the back foot after a court issued an arrest warrant for its first candidate. AFP PHOTO / Aamir QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP/GettyImages)

بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں،خورشید شاہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نےکہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، اگر آصف زرداری اعلان کردیں گے تو طریقہ کار تبدیل ہوجائے گا، اس تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے 2017میں نعرہ دیا تھا ووٹ کو عزت دو،تو کیا آپ ووٹ کو عزت دے رہے ہیں؟ آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، یہ ووٹ کو عزت دو والا نہیں پارٹی کا مسئلہ ہے۔

رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جو وعدے کیے وہ مکمل کیے ہیں، کوئی اور جماعت بتا دے کہ اس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہو۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جارہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی، کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔انہوں نے فری فیئر انتخابات کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیا۔