
شام سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے اتوار کے روز دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ شام سے تربیت یافتہ ہیں، اور ان سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے خفیہ ایجنسی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مار کر سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا.پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ رضا جعفری ایک سابق پولیس اہلکار تھا جسے 1994 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے ہدایات ملتی تھیں اور ان کی ہدایت پر اہم شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔