Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیللبنان میں ایک دن میں 1100 اسرائیلی حملوں سے 492 افراد جاں...

لبنان میں ایک دن میں 1100 اسرائیلی حملوں سے 492 افراد جاں بحق

Published on

spot_img

لبنان میں ایک دن میں 1100 اسرائیلی حملوں سے 492 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کے روز لبنانی سرزمین پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ اسرائیلی حملے دیکھے گئے۔ جنوبی لبنان اور مشرق میں البقاع کے علاقے کے قصبوں پر 300 سے زیادہ حملے کیے گئے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملے جنوب میں نہیں رکے بلکہ مشرقی لبنان کے نئے علاقوں پر بھی کئے گئے۔ نیا راؤنڈ شام کے وقت کیا گیا اس کے بعد اسرائیلی حملوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی چھاپوں نے بعلبک میں مشرقی سلسلہ کی بلندیوں اور ہرمل شہر کے علاوہ علاقے کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کی شام یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 1,100 اہداف پر بمباری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی بمباری کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ فوج نے کہا کہ حملوں میں عمارتوں، گاڑوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ ان مقامات پر میزائل، لانچرز اور ڈرونز رکھے گئے تھے جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔

لبنانی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پیر کے روز دن پر حملوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 492 اور زخمیوں کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔

العربیہ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کچھ جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر اندرونی نقل مکانی دیکھنے میں آئی۔ UNIFIL (اقوام متحدہ کی امن فوج) نے اپنے سویلین ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوب سے نکل جائیں۔ لبنانی وزارت صحت نے درخواست کی کہ زخمیوں کو وصول کرنے کے لیے جگہ بنانے کے لیے کچھ آپریشنز کو روک دیا جائے۔ وزارت تعلیم نے اسرائیل کی طرف سے بڑھتے ہوئے تشدد کے نتیجے میں پیر اور کل منگل کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب لبنان کی سرحد سے مغربی الجلیل کی جانب میزائل داغے گئے۔ صفد اور طبریاس کے مضافات میں بھی راکٹ باری کی گئی۔ العربیہ نے نامہ نگار نے بتایا کے شمالی الجلیل میں مختلف مقامات پر ایک فیکٹری اور چار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میزائلوں کے ٹکڑوں سے پانچ اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے درجنوں میزائلوں سے حیفا کے شمال میں رافیل کمپنی کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this