الرئيسيةبین الاقوامیجوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور ان کے استعمال کی تیاری کر رہے...

جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور ان کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں : سپریم لیڈرکوریا

Published on

spot_img

جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور ان کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں : سپریم لیڈرکوریا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ اُن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جوہری قوت کی تعمیر کے لیے ایک پالیسی پر عمل پیرا ہے تا کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ کیا جا سکے۔

کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کِم نے یہ بات پیر کی شب شمالی کوریا کی تاسیس کی سالانہ یادگاری تقریب سے خطاب میں کہی۔ کِم کے مطابق ان کے ملک کو اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے اور ان کے استعمال کی تیاری کرنا چاہیے تا کہ ریاست کے سیکورٹی حقوق کی ضمانت دی جا سکے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کِم نے واضح کیا کہ امریکا اور اس کے چیلوں کی صورت میں موجود مختلف خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط فوجی وجود کی ضرورت ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کی وزارت دفاع آج منگل کے روز جزیرہ نما کوریا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں شامل رکن ممالک کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گی۔

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی مذکورہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اسے “غیر قانونی جنگی تنظیم” قرار دیا تھا۔ پیانگ یانگ حکومت نے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے زیر انتظام نگراں فورس میں جرمنی کی شمولیت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے کشیدگی جنم لے گی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this